بجلی بلوں پر فکس ٹیکس اور مہنگائی نے تاجروں کی کمر توڑ دی، حکومت فوری اقدامات کرے: جے یو آئی بزنس فورم
ملتان : جے یو ائی بزنس فورم پنجاب کے صدر چوہدری شبیر نور،نائب صدر میاں قیصر محمود، ڈویژنل صدر میاں امجد علی ضیاء ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ ،ضلعی صدر بزنس فورم عثمان علی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید،سٹی امیر قاری محمد یاسین،سیکریٹری انفارمیشن پنجاب محمد سجاد رحمانی تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا محمد یوسف مدنی نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومت سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں سمارٹ لاک ڈاؤن اور آئے روز پٹرولیم مصنوعات،بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے غریب قوم کے کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے بالخصوص چھوٹے تاجر اور غریب دکاندار معاشی طور پر انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں تاجر برادری اور عام آدمی کے وقار کے تحفظ کے لیے جے یو ائی شانہ بشانہ کھڑی ہے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ایوانوں کے اندر اور باہر ذمہ داران و کارکنان 25 کروڑ سے زائد غریب عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جے یو ائی بزنس فورم اور جے یو آئی ملتان کے ذمہ داران میں اعزازی شیلڈز کی تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس موقع پر چوہدری عبدالمالک، میاں حنیف طارق،مولانا منیر احمد ریحان،مولانا خلیل احمد بھٹی،ملک عمر فاروق رڈ،میاں محمد اعظم،قاری عمر فاروق نعمانی،قاری محمد صدیق،قاری صفدر جاوید،چوہدری عبدالواحد،حافظ محمد طاہر،مولانا توصیف احمد،مولانا عبید الرحمن،ملک جاوید کالرو،محمد زاہد،محمد احمد،ملک ظفر اقبال آرائیں ودیگر کو بھی شیلڈز تقسیم کی گئیں مقررین نے کہا کہ قائد مولانا فضل الرحمن کی دور اندیشی کی سیاست کی وجہ سے آج وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں حکومتی ایوان بھی گرویدہ ہیں اور عوام میں بھی اطمینان کی فضا پائی جاتی ہے انشاءاللہ انے والے وقتوں میں بھی جے یو آئی ملک کی سیاست اور عوام کی خدمت کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گی ۔






































Visit Today : 551
Visit Yesterday : 445
This Month : 12201
This Year : 60037
Total Visit : 165026
Hits Today : 4382
Total Hits : 828384
Who's Online : 5




















