ملتان:  انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر و مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ڈویژنل صدر ملتان فہد اسحاق سانگی،گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافہ ہورہا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے فوری طور پر مچھروں کی بہتات کی وجہ سے شہریوں کو ڈینگی وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے مارکیٹس اور بازاروں سمیت گلی محلوں کالونیوں تک ڈینگی سپرے کیا جائے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ یونین کونسلز میں بھی صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے سیوریج نظام کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، واسا اپنی اپنی ذمہ داری کو پورا کریں انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری، دکانداروں اور غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے تاجر برادری اور عام شہریوں سے ٹیکس در ٹیکس تو لیے جاتے ہیں لیکن ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وہ اقدامات نہیں کیے جاتے جو ہونے چاہییں۔