ملتان: بزمِ ندیم کا 114 مشاعرہ شاندار انداز میں منعقد ہوا جس کی صدارت کراچی سے آئے ہوئے معروف شاعر سعید ساجد نے کی مہمانِ خصوصی گل رعنا تھیں مہمانِ اعزاز یاسین رضا ٹوانہ تھے نقابت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی نے ادا کیے اس موقع پر صدر تقریب سعید ساجد نے کہا کہ کراچی کے بعد ملتان بزم ندیم ادب کے فروغ کے لیے بہترین کام کر رہی ہے اور یہاں پر سب سے بڑی خوبی وقت کی پابندی اور ڈسپلن مثالی ہے آج کل جو قومیں وقت کی قدر کرتی ہیں ترقی ان کا مقدر ہوتی ہیں ملتان بہت قدیمی شاعروں ادیبوں اور لکھاریوں کا شہر ہے جس کو اس بزم کے بانی پروفیسر ندیم آگے بڑھا رہے ہیں اور نئے آنے والے شاعروں کی بہترین اصلاح کر رہے ہیں مشاعرے میں سعید ساجد، گل رعنا، یاسین رضا ٹوانہ، تانیہ عابدی، صائمہ صائمی، صابر جعفری، اشتیاق احمد شاہد، محمد علی باہوش، کرامت حسین رکسار، سجاد ملک، محبوب احمد کمال، شازیہ کنول، مرتضی زمان گردیزی، بشیر ملتانی، طفیل بلوچ اور مونس ہاشمی نے اپنا اپنا کلام سنایا تلاوت کاری فہیم نے کی جبکہ ہدیہ نعت منظور اعوان نے پڑھی.