ملتان ڈویژن کی پرفارمنس میں دوسری پوزیشن ٹیم ورک کا نتیجہ : عطاالرحمن خان
ملتان : سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی کی جانب سے جاری کردہ کی پرفارمنس انڈیکٹر رپورٹ کے مطابق ڈویژنز کی کارکردگی کے حالیہ نتائج کے مطابق فیصل آباد ڈویژن نے 69 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ملتان ڈویژن نے 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری کا تسلسل برقرار رکھا۔عطاالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ ملتان ڈویژن کی یہ کامیابی مؤثر حکمت عملی، مضبوط قیادت اور مربوط ٹیم ورک کا واضح مظہر ہے۔ ڈویژن ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور انتظامی کارکردگی میں بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔اور ملتان ڈویژن کی دوسری پوزیشن اس کا واضع ثبوت ہے اس موقع پر اسپورٹس حلقوں کی جانب سے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن خان کی بصیرت افروز قیادت، واضح وژن اور انتھک کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی زیر نگرانی تمام اسپورٹس آفیسرز، کوچز اور آفیشلز نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور کامیابی حاصل کی پنک گیمز میں بھی ملتان ڈویژن کی شاندار کارکردگی رہی اور ملتان جوکہ نویں پوزیشن پر تھا نے پنجاب بھر میں پہلی بار تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح کلبوں اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن بھی کی گئی تاکہ ان کے لیے ایک نظام مرتب کیاجاسکے اور ان کو سہولیات فراہم کی جاسکیں اس شاندار کامیابی پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن خان نے ملتان ڈوِژن کی حالیہ کارکردگی کوسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی ٹیم کی اجتماعی محنت نظم و ضبط اور پختہ عزم کا نتیجہ قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم اس پیش رفت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتری اور پہلی پوزیشن کے حصول کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے انہوں نے ملتان ڈویژن کے تمام سپورٹس افسران کوچز اور کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی




































Visit Today : 518
Visit Yesterday : 475
This Month : 5191
This Year : 53027
Total Visit : 158015
Hits Today : 5956
Total Hits : 706943
Who's Online : 5




















