ملتان ریلوے میں ٹکٹ سکینڈل، انکوائری مکمل، ایک اہلکار برطرف
ملتان : پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں ٹکٹ سکینڈل کے ایک کیس کی محکمانہ انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔ تحقیقات کے نتیجے میں قواعد و ضوابط کے مطابق ایک سپیشل ٹکٹ ایگزامینر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔اسی طرح ٹکٹ شارٹ ریمیٹنس کے علیحدہ کیس میں متعلقہ ایس ٹی ایز سے واجب الادا رقم جرمانے سمیت وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی اور ضابطے کے مطابق کارروائی مکمل کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا گیا۔ریلوے ایس ٹی ایز محمد لطیف، محمد اسلم، توقیر عابد، صابر علی، ذوالفقار، رانا جاوید، محمد اقبال، ندیم، زبیر، فیاض احمد اور فضیل رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی انتظامیہ کے ہر فیصلے اور احکامات کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں اور محکمانہ نظم و ضبط کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا گیا اور ذمہ دار فرد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔ا ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ریلوے ایک ذمہ دار قومی ادارہ ہے جہاں احتساب اور شفافیت کا نظام موجود ہے اور ہر معاملہ قانون و ضابطے کے مطابق نمٹایا جاتا ہے۔ بے بنیاد پروپیگنڈا نہ ادارے کے وقار کو متاثر کر سکتا ہے اور نہ ہی دیانتدار ملازمین کے حوصلے پست کر سکتا ہے۔








































Visit Today : 366
Visit Yesterday : 440
This Month : 13523
This Year : 61359
Total Visit : 166347
Hits Today : 2767
Total Hits : 846276
Who's Online : 5




















