ملتان: گزشتہ روز پاکستان سپریم کورٹس بار ایسوسی ایشن کے لیے صدر کے امیدوار سردار امان خان اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں خانیوال پہنچے تو ڈاکٹر قیصر جاوید ایڈوکیٹ اور عزیز خان پنیاں ایڈوکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل نے ان کے اعزاز میں جمخانہ کلب خانیوال میں ظہرانہ دیا تقریب میں سپریم کورٹ بار کونسل کے ممبران اور کثیر تعداد میں وکلا نے شرکت کی جس میں احمد شاہ گہگہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ملک غلام سرور اعوان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ طارق تکہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ طاہر علی قریشی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ منور جاوید ایڈوکیٹ فرام کینیڈا غلام مصطفی پہوڑ جنرل سیکرٹری خانیوال ڈسٹرکٹ بار محمد متین سرہانہ ایڈوکیٹ ڈاکٹر حمزہ قیصر اور چیئرمین پریس کلب عبدالطیف انور عبدالعزیز خان پنیاں ممبر پنجاب بار کونسل اور دیگر وکلا نے خطاب کیا اور سردار امان خان کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی کہ کامیابی انشاءاللہ آپ کا مقدر ہوگی۔ اور جنوبی پنجاب کی پوری وکلا برادری آپ کے لیے بھرپور الیکشن مہم چلائے گی۔ سردار امان خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور امیدوار برائے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ایک وکیل کے طور پر اس کالے کوٹ کی عزت کی خاطر یہ الیکشن لڑ رہا ہوں میں نعروں کی بجائے خدمت اور وعدوں کی بجائے عمل اور مفاد کی بجائے دیانت پر یقین رکھتا ہوں میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وقار اور وکلا کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشش کروں گا ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ آئین کی بلا دستی ہی ریاست کی بقا کی ضمانت ہے۔