آئی سی ایم اے اکاؤنٹس کی تعلیم کا مثالی ادارہ ہے : محمد یوسف صدیقی
ملتان: آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کے چیئرمین محمد یوسف صدیقی نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ کی تعلیم کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور یہاں پر جدید ریسرچ کے ذریعے ماہر اساتذہ اکاؤنٹس کی تعلیم اور طلباء و طالبات کی بہترین تربیت اور آگے بڑھنے کے لیے تمام مواقع فراہم کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ آج پاکستان اور پوری دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی سی ایم اے میں ممبران اور ان کی فیملی کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے جوائنٹ ڈائریکٹر آئی سی ایم اے ثمینہ خان کیانی نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ آج اپنی فیکٹریوں کے مالک یا کسی بھی بڑے اداروں میں چیف ایگزیکٹو، جی ایم اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور برانچ کونسل کی جانب سے تمام ممبران کو اکٹھا کرنا خوش آئند ہے تقریب سے آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کے عہدے داروں اور ممبران اور ان کی فیملی کی کثیر تعداد نے شرکت اور خطاب کیا تقریب میں محمد شعیب، محمد شہباز، چوہدری محمد رفیق، وقاص خالد اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔








































Visit Today : 390
Visit Yesterday : 581
This Month : 12622
This Year : 60458
Total Visit : 165446
Hits Today : 6760
Total Hits : 835557
Who's Online : 5




















