پاکستان فٹبال ٹیم کےسابق گول کیپر چوہدری محمد جہانگیر کی آج10 ویں برسی،، 1961 سے لیکر 1963 تک گول کیپر رہے ، مرحوم سینئر سپورٹس جرنلسٹ اظہار عباسی کے سسر تھے
ملتان : پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر چوہدری محمد جہانگیر کو دنیا سے رخصت ہوئے دس سال بیت گئے وہ 10اپریل 2016 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے چوہدری محمد جہانگیر 1961 سے لیکر 1963 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے گول کیپر رہے اور متعدد انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی آپ قیام پاکستان کے بعد ملتان سے تعلق رکھنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں جو پاکستان فٹبال ٹیم کا حصہ بنے ٹو ٹچ گول متعارف کرانے کا سہرا بھی آپ کے کو جاتا ہے آپ نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹو ٹچ گول متعارف کرایا جس میں آپ نے ہاتھ کے ذریعے فل بیک طالب ٹلی کو پاس دیا جس نے لیفٹ ہاف پر جاکر رائٹ پر اونچی شوٹ لگائی جہاں پر رائٹ آؤٹ عمر نے ہیڈ کے ذریعے گیند کو جال کی نذر کر دیا اس فارمولے کے تحت دوگول ہوئے یوں یہ میچ پاکستان صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا یہی فارمولہ ورلڈکپ 2011 میں ہالینڈ کے کپتان وین پرسی اور وائن روبن نے کیا اور ٹیم کو میچ جتوایا. پاکستان ریلوے پہلی بار قومی فٹبال چیمپئن بنا تو آپ اس فاتح سکواڈ کا حصہ تھے چوہدری محمد جہانگیر کی برسی کی تقریبات گزشتہ روز پاکستان میں انکے آبائی گھر چوک نواں شہر میں ہوئی جبکہ دوسری برسی کی تقریب ڈبلن ائرلینڈ میں ان کے بیٹوں محمد سلیم شاہ جہاں اور محمد یاسین کے گھر ہوئی اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی چوہدری محمد جہانگیر سینئر سپورٹس جرنلسٹ و سپورٹس ایکسپرٹ اظہار علی عباسی کے سسر ہیں






































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 577
This Month : 5657
This Year : 53493
Total Visit : 158481
Hits Today : 2720
Total Hits : 710719
Who's Online : 6



















