پاک بحریہ کا کروز میزائل “تیمور” کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ
کراچی: پاک بحریہ نے کروز میزائل’’تیمور‘‘کاکامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل نے فضا سے سمندر میں ہدف کو درستگی سے نشانہ بنایا،کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ ہے،کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل تیمور کی کامیاب فائرنگ کامظاہرہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے،کامیاب میزائل تجربے سے مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو تقویت ملی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ مفادات، سمندری حدود کے دفاع کیلئے پرعزم ہے،صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔








































Visit Today : 215
Visit Yesterday : 443
This Month : 11052
This Year : 58888
Total Visit : 163876
Hits Today : 2892
Total Hits : 807399
Who's Online : 4






















