ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر تاجر برادری اور شہری شدید مشکلات کا شکار
ملتان: ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمان نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا کے تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کے بعد ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے تاجر برادری اور شہری شدید پریشانی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ادویات عوام کی دسترس سے دور ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ ادویہ ساز کمپنیوں نے من مانے نرخوں پہ فروخت شروع کر دی ہے جن کو لگام ڈالنے والا کوئی موجود نہیں۔میری وفاقی حکومت،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اف پاکستان اور تمام صوبائی حکومتوں سے یہ گزارش ہے کہ اس بحران پر جلد از جلد قابو پایا جائے بصورت دیگر مریض ادویات کے مہنگے نرخوں اور ادویات کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوں گے۔سرجیکل آلات خاص طور پر سرنج آئی وی سیٹ آئی وی کینولا اور دیگر سرجیکل پروڈکٹس میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اضافے کو اب واپس لیا جانا چاہیے۔ اب جب کہ تیل کی قیمتیں بہت حد تک کم ہو چکی ہیں تو میری تمام گڈز ٹرانسپورٹر حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ کرایوں کو فل فور کم کریں تاکہ مال کی ترسیل کم سے کم ریٹ پہ ہو سکے اور غریب کے اوپر کم سے کم بوجھ ائے۔اسی طرح میری اپنی تاجر برادری اور تمام ادویہ ساز کمپنیوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ نرخوں کو کم سے کم قیمت پر لائیں تاکہ غریب کا بھلا ہو سکے۔غریب پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے لہذا ان سے ان کے جینے کا حق نہ چھینا جائے۔میری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اف پاکستان سے بھی یہ استدعا ہے کہ جو ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ان کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان ہمیشہ اپنی تاجر برادری کے جائز تحفظ اور غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔





































Visit Today : 327
Visit Yesterday : 533
This Month : 6620
This Year : 54456
Total Visit : 159444
Hits Today : 1928
Total Hits : 717873
Who's Online : 6





















