ٹرانسپورٹ کرایوں میں 22 سے 25 فیصد تک کمی،،ڈیزل قیمتوں میں کمی کا براہِ راست ریلیف عوام کو منتقل : رانا محمد اصغر
bbc news urdu نے Saturday، 11 April 2026 کو شائع کیا.
ملتان: پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا محمد اصغر نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے، اور اسی سلسلے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 22 سے 25 فیصد تک نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے تمام اراکین کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ نئی کرایہ نامہ پر مکمل اور سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ مسافروں کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ ان کے مطابق بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ اسٹینڈز پر عوامی آگاہی کے لیے کرایوں میں کمی کے واضح پینا فلیکس بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ سیکٹر نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور یہ اقدام عوام دوستی کی ایک عملی مثال ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 458
Visit Yesterday : 510
This Month : 6218
This Year : 54054
Total Visit : 159042
Hits Today : 2780
Total Hits : 714771
Who's Online : 9





















