ملتان میں ن لیگ کارکنان کی ریلی، پاک فوج کے حق میں نعرے،،پاکستان کی امن کوششوں سے دنیا بڑی تباہی سے بچ گئی: حامد خان
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما اور سابق چیف کوآرڈینیٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب حامد خان نے کہا ہم سپہ سالار سید عاصم منیر ،اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتےہیں ان کی کوششوں سے پوری دنیا ایک بہت بڑے نقصان سے بچ گئی اور انہوں نے پاکستان کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کر دیا پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں اور انشاءاللہ پاکستان میں جو مذاکرات ہو رہے ہیں ان میں بھی کامیابی حاصل ہوگی اور مکمل طور پر جنگ بندی ہوگی اور پوری دنیا میں امن کا پیغام جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ گلشت فیصل سٹریٹ سے لیکر گلشت جلال مسجد چوک تک نکالی گئی پاک فوج ژندہ باد ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستان کی امن کوششوں کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں ادب اور احترام کے ساتھ لیا جا رہا ہے اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہے کیونکہ پاکستان نے وہ کام کر دکھایا ہے جو تاریخ میں اج تک کسی نے نہیں کیا اور پوری دنیا کو تباہی سے بچایا ہے کیونکہ امریکہ اور ایران جنگ کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت تباہی کے دہانے پر تھی اور یہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے پوری دنیا میں امن کا پیغام گیا ہے کیو نکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اس لیے پوری دنیاکو امن پیغام دیتا ہے ریلی میں بیرسٹر حسن طارق۔ ممبر ضلعی امن کمیٹی راؤ شاہد اقبال۔جمیل عباسی سینئر راہنما ن لیگ۔منور قریشی۔ملک نوید۔راو ظفر محمد عامر۔کاشف مغل۔ممبر شوشل ویلفیر محمد احسن امیر۔مہر عابد حسین جوئیہ۔محمد کاشف۔محمد نوید بھٹی۔عمران سعید۔محمد یوسف۔جمشید بٹ۔ماسٹر عباس۔ مبین حمید۔اعجاز خورشید عثمان شوکت ودیگر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی







































Visit Today : 412
Visit Yesterday : 577
This Month : 5662
This Year : 53498
Total Visit : 158486
Hits Today : 2747
Total Hits : 710746
Who's Online : 4



















