ملتان: مہنگائی کے خلاف تاجروں کا احتجاج، پولیس کی رکاوٹیں،انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج بازار تک محدود
ملتان : چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی کال پر جنوبی پنجاب بھر میں تاجروں کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے بجلی بلوں میں فکسڈ ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ملتان میں احتجاج کے لیے چوک بوہڑ گیٹ پر اہتمام کیا گیا تاہم پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ رات ہی چیمبر عہدیداران کو مظاہرے روکنے کے لیے انکے گھروں پر چھاپے مارے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی اور مظاہرے کی صبح ہی بوہڑ گیٹ چوک کو پولیس نے چاروں طرف سے گھیر لیا اور بھاری نفری قیدیوں کی وینوں سمیت پہنچ گئی اس موقع پر پولیس نے ساؤنڈ سسٹم،احتجاج کے پینا فلیکس بنانے والوں کو گرفتار کر لیا گیا اور ٹینٹ کا سامان بھی بوہڑ گیٹ چوک پر نہیں آنے دیا گیا جنہیں تاجر رہنماؤں کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا۔تاہم ضلعی صدر چیمبر شیخ طاہر امجد سے ایس پی سیف اللہ گجر ڈی ایس پی مہر بشیر ہراج نے مزاکرات کئے اور مظاہرے کو اندرون بوہڑ گیٹ بازار میں منتقل کر دیا گیا جہاں بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق سمیت شہر بھر سے مظاہرے میں شرکت کے لیے آئے تاجر نمائندے بھی پہنچ گئے اس موقع پر میڈیا اور مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ تاجر رہنما اور چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ چھوٹے تاجروں تنخواہ داروں مزدوروں کے حقوق کے لیے نکلے ہیں مقامی انتظامیہ کی درخواست پر احتجاجی تحریک کو ایک ہفتہ کے لیے مو ء خر کرتے ہیں اور مظاہرے کو راکنے کے لیے تاجر رہنماؤں کے گھروں پر پولیس چھاپوں کی بھی مزمت کرتے ہیں میری رہائش گاہ پر بھی مقامی پولیس نے چھاپے مارے اور میری رہائشی کالونی کا محاصرہ کیا لیکن میرا مو ء قف تھا کہ احتجاج کے بعد گرفتاری دوں گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملات بہتر بنائے پٹرول ڈیزل قیمتوں میں کمی کیا جائے بجلی بلوں میں فکسڈ ٹیکس ختم کیا جائے حکمران مہنگائی کے خاتمے کی بجائے پٹرول بم گرا کر مزید آگ لگا رہے ہیں اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے 300یونٹ فری دینے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے غریب عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لیا 12ارب کا جہاز خرید لیا ارکان پارلیمنٹ، ججز،بیوروکریسی کے لیے تنخواہوں میں لاکھوں کا اضافہ نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان بتائیں کہ اس قوم اور ملک نے آپ کو کیا نہیں دیا ان غریب لوگوں کا بھی خیال کریں عوام آپ کو بددعائیں دے رہے ہیں اور اللہ سے دعائیں مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محنت کش،رہڑی والا ساری قوم کو جان لے لالے پڑے ہوئے ہیں حکمران کہتے ہیں کہ ایران امریکہ اسرائیل جنگ کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے انکو انہیں عوام کو کوئی احساس نہیں لوگوں کو دووقت کی روٹی میسر نہیں لاکھوں لوگ انکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگار ہو چکے ہیں چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم،ضلعی صدر ملتان شیخ طاہر امجد سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی،سٹی چیئرمین احتشام الحق،آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے سینیئر وائس چیئرمین ممتاز علی بابر،جنوبی پنجا ب کے چیئرمین مرزا اعجاز علی نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی کال پر جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جن کا خالصتا مقصد حکمرانوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی وجہ سے عوام پر جو پٹرول ڈیزل بم گرایا ہے اس کی وجہ سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور مہنگائی بڑھ گئی ہے عوام نے کبھی ظالم کا ساتھ نہیں دیا تاریخ اس بات کی گواہ ہے حکمران ہوش کے ناخون لیں جمہوری احتجاج میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی جو کسی صورت قبول نہیں مظاہرے میں حاجی اصغر اکبر،خواجہ عمار یاسر،شہوار حسین،شیخ عبدالندیم،میاں ظفر اقبال،عاطف ریحان،ساجد رضوان جگنو،زاہد محمو دصدیقی،مہر محمد شاکر،رمضان جانو،شیخ غلام مرتضی،وسیم اسلم بٹ،رانا اسلم،عاصم اعجاز شیخ،سیف اللہ شیخ،ذوہیب بٹ،خواجہ شفیق الرحمن،ریاض شاہین،خالد صغیر،خادم بٹ،عاشق بلوچ،شاہد شکور،ارباب قریشی،منور قریشی،حافظ عابد محمود،ملک محمد شریف،ملک شبیر،معین قریشی،رانا اسامہ اصغر،مشتاق حسین اور دیگر نے شرکت کی۔







































Visit Today : 220
Visit Yesterday : 475
This Month : 4893
This Year : 52729
Total Visit : 157717
Hits Today : 1534
Total Hits : 702521
Who's Online : 7




















