ایپکا ڈپٹی کمشنر آفس ملتان کی جانب سے شدید گرمی میں ملازمین کیلئے کولرز اور برف کی فراہمی
ملتان(صفدربخاری سے) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ڈپٹی کمشنر آفس ملتان کے صدر قیصر خان، جنرل سیکرٹری سید طاہر عباس شاہ اور دیگر عہدیداران کی جانب سے شدید گرمی کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس کی مختلف برانچز میں ملازمین کیلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کولرز، گلاسز اور برف تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ایپکا رہنماؤں نے مختلف برانچز کا دورہ کیا اور ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل بھی سنے۔ ملازمین نے گرمی کے موسم میں سہولیات کی فراہمی پر ایپکا قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری ایپکا ڈپٹی کمشنر آفس سید طاہر عباس شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا ہمیشہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں سرکاری ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوری منظور کیا جائے تاکہ ملازمین کو ریلیف مل سکے اور وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔ ایپکا عہدیداران نے کہا کہ ملازمین اداروں کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ تقریب کے دوران حافظ دانیال سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔





































Visit Today : 386
Visit Yesterday : 489
This Month : 11584
This Year : 75303
Total Visit : 180291
Hits Today : 12942
Total Hits : 1128897
Who's Online : 5























