ملتان: بنیادی سہولیات نہ ملنے پر مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی (خان ولیج فیز تھری) کے رہائشیوں نے عامر انور قریشی کی قیادت میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی (خان ولیج فیز تھری) کی انتظامیہ نے عوام کو بنیادی سہولیات سے آراستہ اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے خواب دیکھا کریہاں کے رہائیشوں کو مسائل میں دھکیل دیا ہے نہ تمام تر پلاٹوں کے فروخت ہوجانے کے بعد بھی اس سوسائٹی میں نہ تو پختہ سڑکیں ہیں نہ بجلی گیس اور نہ ہی سیوریج سسٹم کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی بچوں کی کھیل کا کوئی گراؤنڈ موجود ہے اورانٹرس پر مکمل سیکورٹی گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے دن رات آوارہ کتوں کی کا لونی میں بھرمار رہتی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے رہائشیوں اور خاص طور پر بچوں میں خوف و ہراس پھیلا رہتا ہے۔مظاہرے میں شریک جہانگیر مترو، صادق خان، چوہدری ارشد، رانا مدثر،فاروق احمد،ابوزر بلوچ،حاجی راشد،محمد یعقوب،حاجی فیاض مترو، محمد رمضان،نذیر بھٹی ودیگر نے ہاؤسنگ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ ہمیں کالونی مالکان کی جانب سے بنیادی سہولیات فراہم کروائی جائیں اگر ہمیں بنیادی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو وسیع پیمانہ پر احتجاج کیا جائے۔