کچہری ملتان ریکارڈ روم آتشزدگی ، وکلا اور انسانی حقوق تنظیموں کا شدید ردعمل،،بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن کا ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ملتان : کچہری میں محکمہ مال اور ریونیو کے ریکارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ زومعنی سازش اور کرپشن کے ثبوت مٹانے کی کوشش لگتی ہے اور میڈیا و وکلاء برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پیرا فورس کی خلاف ضابطہ کاروائی ڈالی گئی اس کے جواب میں وکلا برادری کا مثالی اتحاد اور یک جہتی قابل ستائش اور ڈسٹرکٹ بار/ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت کا جرات مندانہ کردار لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار
بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان اور ہیلپرز فورم کے لیگل ایڈوائزر سید شمشادعلی رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، انفارمیشن سیکرٹری غضنفرملک ، حافظ محمد طاہر ایڈووکیٹ ، رانا ساجد محمود ایڈووکیٹ ، صدر BBC ہیومن رائٹس کمیشن ملتان کلب عابد خان اور نائب صدر خواجہ دلشاد احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ایسے موقعہ پر جب کہ محکمہ مال اور ریونیو کے خلاف بےضابطگیوں اور کرپشن کا بڑا اسکینڈل منظر عام پر آچکا ہے اور بڑے پیمانے پر کرپشن کے بڑے کردار گرفت میں آنے کے قریب تھے محکمہ مال کے ریکارڈ خانہ میں آتش زدگی کا واقعہ کرپٹ مافیا کو بچانے کی کوشش لگتی ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں شفاف جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے تاکہ وطن عزیز کو دیمک کی طرح کھوکھلا کرنے والے مافیا بےنقاب اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا نظر ائے۔







































Visit Today : 314
Visit Yesterday : 438
This Month : 7927
This Year : 71646
Total Visit : 176634
Hits Today : 2129
Total Hits : 1006250
Who's Online : 4





















