محکمہ ایکسائز ملتان میں ڈیجیٹل درخواست وصولی مرکز قائم،، شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے: افتخار احمد بھلی
ملتان(صفدربخاری سے)حکومت پنجاب کی عوام الناس کو سرکاری اداروں میں اپنے مسائل کے حل میں پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لیے بنائی گی عوام دوست پالیسیوں کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان میں معزز ٹیکس گزاران کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواستیں بروقت نمٹانے کے لیے درخواست وصولی کے لیے ڈیجیٹل “درخواست وصولی مرکز “کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن ملتان افتخار احمد بھلی نے میڈیا کو بتایا کہ دفتر ہذا میں کسی بھی شہری کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس موٹر برانچ پروفیشنل ٹیکس یا محکمہ سے متعلقہ کسی بھی برانچ میں جو درخواست دائر کی جاتی ہے اس پر کام کی نوعیت کے مطابق مسئلے کے حل ہونے کی مدت کا تعین کرتے ہوئے ڈائری نمبر الاٹ کر دیا جاتا ہے جس کی باضابطہ اطلاع درخواست دہندہ کے فراہم کیے گے موبائل نمبر پر مسیج کی صورت میں پہنچا دی جاتی ہے مزید یہ کہ متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر/ انسپکٹر کو اس درخواست کو منظور یا مسترد کرنے کے لیے مقرر کی گی مدت میں اپنے تحریری فیصلہ کے ساتھ واپسی درخواست وصولی مرکز کو مطلع کرنے کا پا بند کر دیا گیا ہے یہ مرکز برائے راست ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن ملتان کی زیر نگرانی فنکشنل کیا گیا ہے اور اس سے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل میں پیش آنے والی بلا جواز تاخیر سے نجات حاصل ہو سکی گی اور سرکاری ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا ڈائریکٹر ایکسائز کے اس مستحسن اقدام سے ایجنٹ مافیا کے ساتھ رشوت خوری اور بھتہ خوری کا بھی خاتمہ ہو گا ملتان کے شہریوں بالخصوص تاجر برادری نے ڈائریکٹر ایکسائز کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اس جیسے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے جن سے سرکاری امور کی انجام دہی شفاف انداز میں ممکن ہو سکے اور سرکاری دفاتر عوام الناس کے لیے سہولت اور راحت کا ذریعہ بن سکیں نہ کہ ان کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ کا سبب بنیں ڈائریکٹر ایکسائز نے مزید بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اس مرکز کی کاروائی کا جائزہ لیتے ہیں اور اپنے تمام ماتحت عملے کو بھی اس کی افادیت سے آگاہ کرتے ہیں درخواست دہندگان کے ساتھ بھی رابطہ کر کے ان کی رائے سے آگاہی حاصل کرتے ہیں






































Visit Today : 377
Visit Yesterday : 470
This Month : 11086
This Year : 74805
Total Visit : 179793
Hits Today : 15295
Total Hits : 1109782
Who's Online : 7























