ملتان:  درگاہ عالیہ حضرت سخی نواب ملتان کے سجادہ نشین مخدوم المخادیم مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی نے دربار عالیہ اور جامعہ مسجد حضرت سخی نواب کی انتظامی امور اور نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی درگاہ عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب کے مطابق سید محسن مصطفی گیلانی دربار عالیہ کی انتظامی امور کمیٹی کے چیئرمین منتخب جبکہ سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری لیگل ایڈوائزر قانونی مشیر ہوں گے جبکہ سید صدر الدین گیلانی لائسنس دار سید حسن محمود گیلانی عتیق اظہر بھٹہ سید فہد گیلانی سید عنصر گیلانی سید قسور گیلانی الحاج اشرف قریشی سید اعجاز گیلانی درگاہ عالیہ حضرت سخی نواب رحمت اللہ تعالی علیہ کے انتظامی امور کمیٹی کے ممبران منتخب کردیے گئے درگاہ عالیہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی نے کہا انتظامی امور کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کمیٹی کے اراکین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے درگاہ عالیہ کے لیے بہترین اقدامات کریں گے اور درگاہ عالیہ پر سیکیورٹی صفائی ستھرائی اور زائرین کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا اولیاء اللہ کے مزارات رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہیں مزارات پر آنے والے زائرین اپنی جھولیوں کو مرادوں سے بھر کر جاتے ہیں درگاہ حضرت سخی نواب کا فیض جاری و ساری ہے اور زائرین اس سے روحانی تسکین حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بطور سجادہ نشین میں بھی دربار شریف کے لیے انتظامیہ کمیٹی کے لیے جو معاملات ہوں گے ان کو فوری حل کرنے کے اقدامات کروں گا اور دربار شریف کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی اس موقع پر سوشل ترکیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمد یوسف معروف نعت خوان ملک عمران یوسف سجاد ملک سمیت سیاسی و سماجی اور مذہبی اکابرین شہرنے شرکت کی تقریب کے اختتام پر انتظامی امور کمیٹی کے عہدے داران کی درگاہ عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی نے اپنے دست مبارک سے دستار بندی کی اور ملک کی ترقی قومی سلامتی اوراستحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔