خیبرپختونخوا حکومت کا صحافیوں کیلئے عیدالاضحیٰ ریلیف پیکیج ، پشاور پریس کلب کے ہر ممبر کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان
bbc news urdu نے Sunday، 17 May 2026 کو شائع کیا.
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحی کے سلسلے میں صحافیوں کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں ذرائع کے مطابق پشاور پریس کلب کے ہر ممبر کو ایک ، ایک لاکھ روپے ملیں گے ۔ صحافی فہیم نے بتایاکہ گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر اس سال عیدالاضحیٰ کیش ریلیف پیکیج کی مد میں پشاور پریس کلب کے ہر ممبر کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، پریس کلب ملازمین کے لئے 30، 30 ہزار روپے اورپریس کلب کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے لئے 20،20 ہزار روپے دیےجائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ صدر ایم ریاض نے پشاور پریس کلب کو سپیشل گرانٹ کی ادائیگی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان اور سیکرٹری انفارمیشن مطیع اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 388
Visit Yesterday : 686
This Month : 9157
This Year : 72876
Total Visit : 177864
Hits Today : 5000
Total Hits : 1036939
Who's Online : 4





















