پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی
bbc news urdu نے Sunday، 17 May 2026 کو شائع کیا.
لاہور: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان کردیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز پیر پاکستان میں یکم ذی الحج ہوگی اور عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 500
Visit Yesterday : 686
This Month : 9269
This Year : 72988
Total Visit : 177976
Hits Today : 6228
Total Hits : 1038167
Who's Online : 4





















