ملتان :   سیاسی رہنما ملک فیاض ابراہیم ڈمرہ ،ملک فیاض قادر ڈمرہ کے ماموں اور ملک فدا حسین ڈمرہ کے والد ملک خادم حسین ڈمرہ ( مرحوم ) جو رضا ئے الہی سے وفات پا گئے تھے ان کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی دعائیہ تقریب میں قاری فیض بخش رضوی نے دعا کروائی اور موت کے فلسفہ حیات پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر جنس نے موت کا ذائقہ چکنا ہے ہمیں دنیا میں ایسے اعمال کرنے چاہیئے جو آخرت میں ہماری بخشش کا ذریعہ بن سکے کیونکہ ہم سب نے اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے قل خوانی میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک ، سابق جیل خانہ جات وزیر چودھری عبدالوحید آرائیں ،زاہد بہار ہاشمی ، خالد جاوید وڑائچ ، ملک اسد منظور ڈمرہ ،امیدوار ایم پی اے محمد حسین ڈمرہ ، مہر دلیر مہار،مخدومزادہ زین حسین گیلانی ،عباس سوترک ، مسعود مغل سمیت دیگر مخاطب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی آخر میں ڈاکٹر اختر اور چودھری عبدالوحید آرائیں مرحوم کے بیٹے ملک فدا حسین ڈمرہ کی دستار بندی کی ۔