ملتان: ایم کیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کرامت علی شیخ نے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے وفدسے ملاقات کے بعد اپنے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بزنس کمیونٹی گورنمنٹ کنٹریکٹرز ہیں لیکن کرپٹ مافیا اپنی من پسند فرموں کو کروڑوں روپے رشوت لیکر ٹینڈرز بیچ رہا ہے ۔ 23 اپریل کو ملتان میں خرم عباس ایکسئن لوکل گورنمنٹ کی نگرانی میں ہونے والے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں اور کرپشن سے میرٹ کی بجاۓ من پسند فرموں کو ٹینڈرز جاری کیے گۓ ہیں۔ ۔۔ بیوروکریسی بالخصوص ایکسئن ملتان لوکل گورنمنٹ خرم عباس نے لوکل گورنمنٹ کے کاموں میں رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے جس سے جینوئن کنٹریکٹر کے لیے جائز روزگار کا حصول بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔۔۔۔ کرامت شیخ نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں معیاری کاموں کے لیے ای ٹیننڈنگ کا صاف شفاف مرحلہ اختیار کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے جنوبی پنجاب میں من پسند طریقوں سے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔۔ جسکی سخت الفاظ مزمت کرتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ۔ چیف سیکرٹری پنجاب ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر سے سے اپیل کررہے ہیں کہ حالیہ دیے جانے والے ٹینڈرز میں ای ٹینڈرنگ لسٹ میں جو کمپنیاں باقاعدہ شامل ہوئیں انہی کو ٹینڈرز جاری کیے جائیں ۔ اور ان کرپٹ ۔مافیاز کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انکے اثاثہ جات کی مکمل چھان بین بھی کی جاۓ ۔۔ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے وفد کی سیکرٹری جنرل ایم کیوایم پنجاب کرامت علی شیخ سے ملاقات کے موقع پر اقبال حسن ۔ شیخ خلیل۔ اور شیخ ساجد شامل تھے۔۔