خانزادہ محمد احسان خان سدوزئی چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی ایپکا ساؤتھ پنجاب مقرر، نوٹیفکیشن جاری
ملتان: خانزادہ محمد احسان خان سدوزئی کو چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی ایپکا ساو ¿تھ پنجاب بنا دیا گیا ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،گزشتہ روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ساو ¿تھ پنجاب کے چیئرمین رانا اقبال نون اور صدر مخدوم اظہر گیلانی نے نوٹیفیکیشن خانزادہ احسان خان سدوزئی کو دیا ، اس موقع پر محمد مزمل، رانا امجد علی، گل حسن بٹ، قاری محمد طارق کھوکھر اور محمد امتیاز قریشی بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماو ¿ں نے کہا کہ ایپکا ملازمین کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور اداروں میں بہتر ورکنگ ماحول کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ نو منتخب چیئرمین خانزادہ محمد احسان خان سدوزئی نے اعتماد کرنے پر مرکزی و صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور ایپکا کو مزید مضبوط و فعال بنانے کے لیے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔







































Visit Today : 441
Visit Yesterday : 498
This Month : 10680
This Year : 74399
Total Visit : 179387
Hits Today : 18509
Total Hits : 1091538
Who's Online : 3






















