بانی پی ٹی آئی کو چیلنج دینے والے سستی شہرت چاہتے ہیں: تیمور الطاف مہے
ملتان: ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اہلیان حلقہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ممبر قومی اسمبلی بانی پارٹی تحریک انصاف کو اپنے حلقہ انتخاب سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیکر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے حالانکہ پاکستانی عوام سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ میرے حلقہ انتخاب اور مہربانوقریشی کے حلقہ انتخاب سے کون کس طرح جیتا ہے اور جلد جنرل الیکشن میں جیت کا یہ خمار بھی اتر جائے گا۔گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے پاس نہ تو پارٹی کا انتخابی نشان تھا نہ ہی کمپین کی اجازت تھے مگر پھر بھی تحریک انصاف کے امیدواروں نے پورے پاکستان سے الیکشن بھاری مینڈیٹ سے جیتا مگر اس کے باوجود آج بھی عوام پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔حلقہ این اے 148میں ہونے والی دھاندلی کا کیس سپریم کورٹ میں پیڈنگ ہے اور حلقہ این اے 151میں ہونے والی دھاندلی پر دی گئی درخواست الیکشن ٹربیونل میں سماعت کی منتظر ہے۔







































Visit Today : 441
Visit Yesterday : 498
This Month : 10680
This Year : 74399
Total Visit : 179387
Hits Today : 18532
Total Hits : 1091561
Who's Online : 4






















