سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی صحتیابی پر پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف چلائی جانے والی منفی پروپیگنڈہ مہم پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر کہیں نہیں جا رہے، وہ ماشائاللہ صحت مند ہیں اور اِن شاء اللہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک و قوم کا روشن مستقبل اور نوجوانوں کی امید ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و سینیئر رہنما ملک ارشد اقبال بھٹہ سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا ملک ارشد اقبال بھٹہ نے لاہور میں مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورانہیں صحتیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 217 کے سینیئر نائب صدر زہیر عشرت نقوی اور حاجی محمد بلال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی، اقتصادی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت اور ملکی استحکام کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی قوتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپنی صحت یابی کے لیے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کی محبتوں، دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔ملک ارشد اقبال بھٹہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم احمد محمود جنوبی پنجاب کی سیاست کا ایک اہم اور مدبر نام ہیں جن کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مخدوم احمد محمود کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔







































Visit Today : 419
Visit Yesterday : 498
This Month : 10658
This Year : 74377
Total Visit : 179365
Hits Today : 18006
Total Hits : 1091035
Who's Online : 12






















