ملتان: پروفیسر ڈاکٹر طاہر علمانی نے ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ میڈیسن کے سربراہ (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ) کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے یہ ذمہ داری گزشتہ روز ریٹائر ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر طارق عباس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنبھالی۔اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملتان کے معروف ماہر امراضِ قلب اور ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر بلال احسن قریشی، پروفیسر ڈاکٹر طارق عباس، پروفیسر ڈاکٹر کاشف ہاشمی، ڈاکٹر مبشر شیروانی، ڈاکٹر اکرام فرید لنگڑیال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریاض مستوی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر فرحان خان اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر علمانی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان کی قیادت میں شعبہ میڈیسن کو مزید ترقی دی جائے گی اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔