عدالتوں میں سائلین کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کے خلاف وکلاء کا احتجاج، بائیومیٹرک ویری فکیشن فوری ختم نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک تیز کر دیں گے: سید ریاض الحسن گیلانی
ملتان :
پنجاب کی عدالتوں میں سائلین کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کے خلاف وکلاء نے سیشن جج ملتان کی عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کی قیادت ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید ریاض الحسن گیلانی نے کی،جبکہ ملتان بار کے وکلا کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی،احتجاج کے دوران وکلاء نے عدالتوں میں جا کر بائیومیٹرک تصدیق کے عمل اور عدالتی کارروائی کو رکوا دیا، جس پر جج صاحبان عدالتیں چھوڑ کر چلے گئے جبکہ بائیومیٹرک ویری فکیشن کے لیے نصب مشینیں بھی عدالتی عملہ اٹھا کر وہاں سے بھاگ گیا، وکلاء نے شدید نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں سائلین کے لیے بائیومیٹرک ویری فکیشن کا نظام غیر ضروری مشکلات پیدا کر رہا ہے اور انصاف کے حصول کے عمل کو سست بنا رہا ہے،سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بائیومیٹرک ویری فکیشن کے نظام سے سائلین اور وکلا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس اقدام کو واپس نہ لیا گیا تو وکلا اپنی احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی نظام میں ایسے اقدامات متعارف کرائے جائیں جو انصاف کی فراہمی کو آسان بنائیں نہ کہ مزید پیچیدگیاں پیدا کریں،اس موقع پر سید اطہر حسین بخاری ایڈووکیٹ، ناظم خان ایڈووکیٹ، سید ذاکر حسین نقوی ایڈووکیٹ، سید اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، رانا معراج خالد ایڈووکیٹ، ملک محبوب علی سندیلہ ایڈووکیٹ، خالد بلوچ ایڈووکیٹ، ظفر اللہ وڑائچ ایڈووکیٹ، سید سلیم نقوی ایڈووکیٹ، محمد کامران ایڈووکیٹ، ملک شاہد ایڈووکیٹ، غلام نبی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا نے بھی خطاب کیا، احتجاج کے دوران وکلا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور بائیومیٹرک نظام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔









































Visit Today : 405
Visit Yesterday : 585
This Month : 4603
This Year : 52439
Total Visit : 157427
Hits Today : 2117
Total Hits : 700124
Who's Online : 12




















