ایران کی فتح امت مسلمہ کی فتح، پاکستان کا کردار قابل فخر: تنظیم لائسنس داران
ملتان: مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون،سینیئر رہنما قمر نقوی،سٹی صدر حسن جاوید، حاجی طاہر حسین بلوچ نمبردار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر ودیگر عسکری قیادت کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا معاہدے کی وجہ سے دنیا بھر میں وطن عزیز پاکستان کا نام روشن ہوا ہے اور گرین کارڈ کا وقار بلند ہوا ہے ایران کی فتح پوری امت مسلمہ کی فتح ہے اب اگر امریکہ و اسرائیل نے دوبارہ ناپاک حرکت کی تو پھر ان کا صفحہ ہستی سے نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ایران کی فتح پر یوم تشکر منائے گی اور شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے ایرانی قیادت سمیت ایران کے سپہ سالاروں اور بے گناہ طلبہ و طالبات شہریوں کا ناحق خون بہایا گیا لیکن ایران صیہونی قوتوں کے سامنے جھکا نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کیا پوری پاکستان قوم ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔









































Visit Today : 405
Visit Yesterday : 585
This Month : 4603
This Year : 52439
Total Visit : 157427
Hits Today : 2117
Total Hits : 700124
Who's Online : 12




















