پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، مشرقِ وسطیٰ بڑی تباہی سے بچ گیا ،، یومِ تشکر خوش آئند، مگر عوام پٹرول ریلیف کے منتظر ہیں : ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے باعث مشرقِ وسطیٰ ایک ایک جنونی کی تباہ کاری سے بچ گیا اور پُرامن دنیا نے سُکھ کا سانس لیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ممبر پنحاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اقوامِ عالم میں پاکستان کو جو عزت و احترام عطا کیا ہے وہ موجودہ قیادت کی دوراندیشی و معاملہ فہمی کا بہترین ثبوت ہے جس پر ہمارا سازشی ہمسائیہ مُلک سیخ پا تو دنیا خوشی کا جشن منا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمتعہ المبارک کو یومِ تشکر کے طور پر منانے کا اقدام و اعلان خوش آئند ہے مگر کیا ہی اچھا ہو کہ جس طرح جنگی حالات کے پیشِ نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر یکمشت بڑا اضافہ کرتے وقت وعدہ کیا گیا کہ حالات بہتر ہوتے ہی اسی ریشو سے اضافہ واپس لیا جائے گا تو قوم اس حکومتی وعدے کی پاسداری کی شدت سے منتظر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم فوری طور پر قوم سے اپنی سفارتی کامیابیوں پر عوام کو ٹی وی خطاب کر اعتماد میں لیتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے کر قوم کو بھی جشن منانے کا موقع فراہم کریں








































Visit Today : 330
Visit Yesterday : 585
This Month : 4528
This Year : 52364
Total Visit : 157352
Hits Today : 1720
Total Hits : 699727
Who's Online : 3




















