ملتان : ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، محمد ایوب مغل سیکرٹری جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب، سینیئر نائب صدر بشارت عباس قریشی،سلطان محمود ملک چئیرمین قومی تاجر اتحاد ودیگر رہنماؤں علامہ خالد محمود فاروقی،سلیم عباس صدیقی، راو عارف رضوی،محمد ندیم ہاشمی ایڈوکیٹ،محمد اشفاق سعیدی نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اج امت مسلمہ کے لیے اور خصوصا پاکستانی قوم کے لیے خوشی کا دن ہے کہ ایران کو اللہ تبارک و تعلی نے فتح نصیب فرمائی پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا کردار قابل تحسین ہے کہ انہوں نے دن رات کوشش کر کے ایران امریکہ جنگ کو رکوایا جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے – اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اور پوری دنیا پاکستان کو تحسین کی نظر سے دیکھ رہی ہے- پاکستان نے یہ جنگ رکوا کر دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے اور دنیا کو ایک بڑی تیسری عالمی جنگ سے بچانا پاکستان کے حصے میں آیا ہے آج پوری دنیا میں پاکستان کے چرچے ہیں ایران نے جس جرات اور بہادری سے 39 دن کی جنگ لڑی ہے اس پر ایران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایران کی اعلی قیادت آیت اللہ خامنائی اور دیگر قیادت کی شہادت کے باوجود ایرانی قوم کا اور ایرانی فوج کا امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ جانا اور ان کا ان کو ترکی با ترکی جواب دینا اس پر فوج اور ایرانی قوم مبارکباد کے مستحق ہیں یہ صرف ایران کی فتح نہیں بلکہ اسلام کی فتح ہے ایران نے دنیا کو بتایا ہے کہ سپر پاور امریکہ نہیں ہے سپر پاور اللہ تبارک و تعالی کی ذات ہے- خلیجی ممالک جس نے امریکہ کو اڈے دیے امریکہ کو اپنے پروں کے نیچے رکھا ان کے لیے بھی لمحے فکریہ ہے جو سب کچھ امریکہ کو سمجھتے تھے اور ایران نے ان لوگوں کو بھی راہ دکھائی ہے جو کہتے تھے کہ اسرائیل ناقابل تسخیر ہے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا کر ایران نے بتایا ہے کہ اگر جذبہ ایمان موجود ہو تو 40 سال کی پابندیاں اور کرنسی کی گراوٹ اور غربت کوئی معنی نہیں رکھتی اصل چیز جذبہ ایمان ہے ایران نے اسلام کا پرچم سر بلند کیا ہے اور یہ دوسری اسلامی ممالک کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اس وقت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنے ائندہ کے حالات کے لیے جنگی طور پر خود کو تیار رکھنا چاہیے ایران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہیں ہمت اور جرات کا اظہار کرنا چاہیے اور یہ حقیقت ہے کہ غلبہ اسلام کو ہی حاصل ہوگا اور اب بھی ایک ایران تن تنہا امریکہ اسرائیل اور اس کے حواریوں کے سامنے ڈٹ گیا اور اکیلا 39 دن کی جنگ اس نے لڑی اور کامیابی حاصل کی اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کا بہت نقصان ہوا ہے لیکن یہ نقصان کامیابی کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد اج پھر اسلام کو اللہ تبارک و تعالی نے سر بلندی نصیب فرمائی ہے اور ایران کے دس نکاتی مطالبات کو ٹرمپ نے پڑھ کر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تو اگر اسرائیل اور امریکہ نے پھر کوئی دہشت گردی کی کوشش کی تو یہ ان کے لیے تباہی کے دن ہوں گے ایران نے جس جرات بہادری حوصلے سے امریکہ اور اسرائیل اور اس کے حواریوں کا مقابلہ کیا ہے ان کے اس جرات کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے ڈاکٹر ابو الخیر زبیر اور جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور جو صحیح بات ہے اس کو صحیح کہا ہے جو غلط بات ہے اس کو غلط کہا ہے اور ائندہ بھی ہم یہ اپنا کردار جاری رکھیں گے اس وقت پوری قوم فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کی حکومت کو جنگ رکھوانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور یہ بھی امید رکھتی ہے پیٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں گی اور جو مہنگائی کا طوفان ہے اسے کم کیا جائے گا اور پاکستان کا وقار جو فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب کی قیادت اور راہنمائی میں بلند ہوا ہے اس کو حکومت قائم و دائم رکھے گی اور یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی مانی ہوئی فوج ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنی قوت کا اور اپنے دانشمندی کا لوہا منوا کر پوری دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے اور دنیا اور تاریخ 2026 کی اس 39 روزہ جنگ میں معصوم بچوں کی شہادت کو امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کے الفاظ سے یاد رکھے گی۔