ملتان : محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی))میں ایک شاندار گولڈ میڈل تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں طلباء کو بہترین تعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ تقریب میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے معزز افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان میں نصیر احمد کیانی (جنرل منیجر / ای آئی سی پروجیکٹس ساؤتھ اسپریڈ)، طلحہ خالد (ایگزیکٹیو انجینئر)، اور ذیشان قاسم (ایگزیکٹیو انجینئر) شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں گولڈ میڈل تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے دوران صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مہمانوں نے خاص طور پر یونیورسٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کی کارکردگی کو سراہا اور اسے صنعتی ضروریات کے عین مطابق قرار دیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر یو ای ٹی ملتان ڈاکٹر توصیف ایذد نے طلباء کو عملی میدان میں کامیابی کے لیے محنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔ جبکہ رجسٹرار یو ای ٹی ملتان ڈاکٹر عاصم عمر، ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹر روحا اور میڈم فاطمہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر اور SNGPL کے نمائندوں نے طلباء کو مستقبل میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ طلباء اپنی عملی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا اور طلباء نے اس اقدام کو اپنے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے افسران نے بتایا کہ انٹرن شپ کے دوران UET ملتان کے طلباء کو ملتان ریجن میں عملی طور پر مکمل آفس اور فیلڈ ورک سکھایا جائے گا تاکہ UET ملتان کے انجینئرز مستقبل میں کامیابی کی طرف سفر کا آغاز کر سکیں۔ محکمہ گیس طلباء کے ساتھ تعاون کرے گا۔