ملتان :  مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی مقصوداں بی بی ،مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کے صدر عقیل انصاری نے کہا ہے کہ حکومت کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزرائے خارجہ کا اسلام آباد میں اجلاس خوش آئند اقدام ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی کارکن وکی بابو اور عبدالرحمن کی طرف سے مبارکباد دیے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر لیگی کارکن وکی بابو اور عبدالرحمن نے مقصوداں انصاری اور عقیل انصاری کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے موقع پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،مقصوداں بی بی نے مزید کہا کہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے ہم دن رات تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ کارکنان کو مسائل کے سلسلے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔