روٹری کلبز انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ملتان میں تربیتی سیمینار,,روٹری کلبز کے صدور، سیکرٹریز اور ٹریژررز کی 2026-27 ٹریننگ
ملتان: روٹری کلبز انٹر نیشنل کے صدور،سیکرٹریز اور ٹرئیرآر کی 2026-27تربیتی سمینارکی تقریب ملتان میں منعقد ہو ئی جس میں پورے ساوتھ ذون ڈسٹر کٹ63 پاکستان کے روٹر ی کلبز صدور،سیکرٹریز اور ٹرئیرآر اور روٹری انٹر نیشنل کی قیادت اُ ن لائن تربیتی سمینار میں شریک ہو ئے۔جس میں روٹر ی انٹرنیشنل صدر کے نمائندہ خصوصی پبودو ڈی زوئسا نے خصوصی شرکت کی۔تربیتی سمینار میں روٹری انٹر نیشنل کے زونر کوادنیٹر برائے ساوتھ محمد سلیم ناصر نے صدارت کی جبکہ سری لنکاسے روٹر ی انٹرنیشنل صدر کی خصوصی مشیر پبودو ڈی زوئسا نے کہا روٹری انٹرنیشنل کے تنظیمی ڈھانچے میں کلبز کے صدور سیکرٹریز اور ٹرئیرآر کلبز کی بنیاد ہوتے ہیں ان کی موثر تربیت سے نہ صر ف کلبز کی کارگردگی بہتر ہوتی بلکہ عالمی سطح پر روٹری انٹرنیشنل کی فعالیت اور وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔روٹری انٹر نیشنل کے زون کوادنیٹر برائے ساوتھ محمد سلیم ناصر نے کہا تربیت یافتہ افراد معاشرے میں بہتر طور پرر خد مات سرانجام دے سکتے ہیں ترقی کا عمل تب مکمل ہو تا ہے جب افراد ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں تربیت معاشرے میں درست سمیت بڑھنے کی عکاسی کرتی ہے۔ اس طرح کے تربیتی سمینار منعقد ہوتے رہنا چا ہیے جس سے بہتر کام کرنے اوربہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ممبران ایک دوسرے کے تجربہ مشاہد ہ اور سماجی فلاحی منصوبوں میں بہتری لانے کے لیے تجربات سے ٓاگاہی حاصل ہوتی ہے۔ خواجہ محمد حسین،مسرور شیخ،کمیل بخاری،نوشیر وان خان نے ٹر ئینگ کے فرائض سرانجام دئیے اور کہا اس ٹرئینگ سے نہ صرف کلبز مضبوط ہوں گے آنے والے صدور اور دیگر عہدے داروں کی صلاحتیں نکھر کر سامنے آئیں گی اور اس عالمی تحریک کی عظمت اور وقار میں گراں قدر اضافہ ہوگا۔تا ہے۔ تقریب کے آخر میں سمینار میں شر کت کر نے والے صدور اور ممبران میں سرٹیفکیٹ اور ملتانی اجرک تقسیم کیں۔







































Visit Today : 220
Visit Yesterday : 475
This Month : 4893
This Year : 52729
Total Visit : 157717
Hits Today : 1561
Total Hits : 702548
Who's Online : 7




















