ملتان :  جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،صدر جنوبی پنجاب ملی یکجہتی کونسل محمد اسلم، جنرل سیکریٹری محمد ایوب مغل ودیگر رہنماؤں بشارت عباس قریشی،سلیم عباس صدیقی، راؤ اعجاز،ملک محسن بھٹہ ،عابد بشیر ،مختیار سومرو ودیگر نے سینیئر صحافی نیاز گل خان ناصر سے ان کے والد بزرگ حاجی محمد افضل خان مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی لیاقت بلوچ نے کہا کہ موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے اسی لیے ہمیں تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا چاہیے اور اخرت کی فکر کرنی چاہیے ہم نیازگل ناصر ودیگر پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال،محمد خالد چوہدری ، محبوب ملک،محمد رفیق قریشی،سید حیدر عباس نقوی، عاطف اسماعیل،وسیم خان،شکیل چوہدری ودیگر بھی موجود تھے ۔