ملتان :  جناح پارک شاہ رکن عالم کالونی کو عوام کیلئے کھول دیا گیا جناح پارک عید اور عید کے کئی روز سے بند تھا اب عوام کے فرمائش پر جناح پارک شاہ رکن عالم کالونی کو کھول دیا گیا ہے جیسے ہی جناح پارک کھلنے کی اطلاع ملی عوام جوق در جوق جناح پارک پہنچ گئی اس موقع پر عوام کا خوشی سے کوئی ٹھکانہ نہ تھا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہہ جناح پارک کھولے جانے پر کمشنر عامر کریم خان اور ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کے شکر گذار ہیں جن کی ذاتی دلچسپی سے جناح پارک کو اب عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جناح پارک میں آ ئے بچوں نے کہا جناح پارک ان پسندیدہ پارک ہے یہ جنوبی پنجاب کا سب سے بہترین اور بڑا پارک ہے یہاں آ کر سکون ملتا ہے عوامی حلقوں نے کہا جناح پارک اب مزید خوبصورت بنا دیا گیا ہے جھولے بھی مزید اپ گریڈ کر دیئے گیئے ہیں ہم ٹھیکیدار سید طارق شاہ بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جناح پارک کو عوام کیلئے کھولنے کیلئے کاوشیں کیں عوام اب بہتر تفریح سہولتوں سے استفادہ کر سکیں گے جناح پارک کے ٹھیکیدارسید طارق شاہ بخاری کا کہنا ہے کہہ جناح پارک کا انتظام پہلے سے بھی مزید بہتر بنا دیا ہے جھولوں کے فیٹنیس سرٹیفیکٹ بھی موجود ہیں عوام بلاخوف جناح پارک کا وزٹ کریں بچوں کو ساتھ لائیں ، پکنک منائیں یہاں ان کو بہتر سہولیات ملیں گی