سرائیکی وسیب کے سیاستدان بے حس,,کشمیریوں کی طرح سرائیکی وسیب کے لوگوں کو اپنا حق لینے کے لیے خود سڑکوں پر آنا ہو گا: شیر افضل مروت
ملتان : معروف سیاسی شخصیت ایم این اے شیر افضل مروت نے ڈیرہ سادات چوک کمہارانوالہ میں سید اسد عباس بخآری،مہر مظہر عباس کات ،سید نوید عباس شاہ،ڈاکٹر محسن عباس شاہ،مبین احمد مغل،سید علی عباس شاہ ،سید امجد شاہ ،سید اقبال شاہ ،مہر ظفر ہراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی صوبہ کروڑوں لوگوں کا بنیادی اور آئینی حق ہے انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے کروڑوں لوگ تخت لاہور کی قبضہ گیری کا شکار ہیں اور وسائل پر حق نہ ہونے سے اذیت کہ زندگی گزار رہے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ملک میں دو تین صوبوں کی ضرورت ہے مگر جس کے لیے آواز بلند کی جارہی ہے اور جس کی اشد ضرورت ہے وہ سرائیکی صوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے سیاستدان بےحس ہیں اگر یہ چاہیں تو دوسرے دن سرائیکی صوبہ بن سکتا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ کشمیریوں کی طرح سرائیکیوں کو بھی اپنا حق لینے کے لیے سڑکوں پر آنا ہو گا ۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ایران دنیا میں ڈٹ کر کفر کے سامنے کھڑا ہو گیا ہے اور بیشمار عظیم قربانیاں دینے کے باوجود بھی امریکہ اسرائیل کو مات دے دی ہے۔انہوں نے کہا ایران نے حسنیت کے راستے پر چلنے کا حق ادا کر دیا ہے باقی سب صرف نام کے اسلامی ممالک ہیں جو امریکہ و اسرائیل کے سہولت کار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی مہربانی ہے کہ انہوں نے امریکہ کی حمایت نہیں کی اور پاک بھارت جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کو دنیا میں ایک مقام ملا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی لائحہ عمل ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غلط گائیڈ کیا جاتا ہے اور وہ شروع سے ہی چند لوگوں کے کہنے پر اپنی پارٹی کے وفادار لوگوں جیسے جہانگیر ترین ،علیم خان اور مجھ سمیت دیگر کو نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم سینتالیس کی پیداوار ہے جو پانچ چھ ہزار ووٹ لے کر اسمبلی میں پہنچ گے انہوں نے کون سی ملک کی خدمت کرنی ہے اس موقع پر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی







































Visit Today : 220
Visit Yesterday : 475
This Month : 4893
This Year : 52729
Total Visit : 157717
Hits Today : 1553
Total Hits : 702540
Who's Online : 7




















