ملتان :  گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان بطور پرنسپل چارج سنبھالنے پر حافظ محمد قاسم کو ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے وفد بانی وچیئر مین عنایت علی قریشی، چیف آرگنائزر میاں وقاص فرید قریشی، فہیم سمرا، حاجی خلیل احمد راں، نذر محمد وینس،ملک محمد رمضان اعوان مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر شیخ وید اختر، محمد اقبال، لیاقت لانگ، میاں اسید ودیگر شریک تھے۔ اس موقع پر عنایت علی قریشی، میاں وقاص فرید قریشی، حاجی خلیل احمد راں،ملک محمد رمضان اعوان نے کہا کہ حافظ محمد قاسم کی تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے وہ ایک قابل ایڈ منسٹریٹر ہیں بطور پرنسپل چارج سنبھالنے کے بعد وہ گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اس سلسلے میں ایجو کیشنل سوشل فورم اور سول سو سائٹی انکے شانہ بشانہ موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ حافظ محمد قاسم نے بطور چیئر مین تعلیمی بورڈ جو خدمات سر انجام دیں ہیں وہ قابل ستائش ہیں ہماری نیک تمنائیں انکے ساتھ ہیں اس موقع پر نذر محمد وینس، فہیم سمرا، شیخ جاوید اختر نے کہا کہ حافظ محمدقاسم ایک محنتی اور دیانتدار انسان ہیں ہم انکے ساتھ ملکرسکول کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اس موقع پر پرنسپل حافظ محمد قاسم نے کہا کہ گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم ملتان تاریخی اہمیت کے حامل سکول ہے ادارہ ہذا کی تعمیر و ترقی کیلئے اساتذہ اور سول سو سائٹی ملکر کام کریں گے تاکہ بچوں کو اعلی تعلیم دے کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کریں انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کو بہترین سازگار تعلیمی ماحول مہیا کریں گے اور انرولمنٹ، نصابی و غیر نصابی سر گرمیوں کو بھی فروغ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سابق پرنسپل گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان عنایت علی قریشی نے بھی ادارہ ہذا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے وسیع عریض سر سبز گراؤنڈ، واٹر فلٹریشن پلانٹ بہترین کلاس روم سے آج سینکڑوں طلباو طالبات مستفید ہو رہے ہیں ہم انکے شکر گزار ہیں