ملتان: اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ کی سائنس لیب مثالی قرار،، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن کا دورہ، جدید لیب سہولیات کو سراہا
ملتان : سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب محمد امین اویسی نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز (DPI) ساؤتھ پنجاب میڈم زاہدہ بتول
ڈپٹی سیکرٹری اکیڈمک ساؤتھ پنجاب میڈم تسنیم اختر بھی موجود تھیں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان کے معروف شاعر، ادیب دانشور پرنسپل سید محمد اکبر بخاری توحید دلدار انچارج سائنس لیب سینئر نائب صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن ملتان قاضی کامران حیدر بھی ہمراہ تھے۔ سائنس لیب کا معائنہ اور بہترین کارکردگی پر خراجِ تحسین وفد نے سکول کی سائنس لیب کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں موجود تعلیمی ماڈلز، تجرباتی آلات اور صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو بے حد سراہا۔ سپیشل سیکرٹری محمد امین اویسی نے طلبہ کی سائنسی ایجادات (STEAM Competition) میں گہری دلچسپی لی اور اساتذہ کی محنت کو ‘ایپریشیٹ’ کرتے ہوئے کہا کہ عملی تعلیم ہی مستقبل کے معماروں کی اصل بنیاد ہے۔ توحید دلدار قاضی کامران حیدر نے وفد کو لیب کی ورکنگ اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران (DPI) ساؤتھ پنجاب زاہدہ بتول نے کہا لیب کے معیار کو دیکھتے ہوئے مزید بہتری اور ایک اچھی لیب کے لیے درج ذیل پوائنٹس کو سراہا گیا کسی بھی لیب کی کامیابی کا انحصار وہاں موجود فنکشنل اور جدید سائنسی آلات پر ہوتا ہے۔ لیب میں آگ بجھانے والے آلات (Fire Extinguishers) اور فرسٹ ایڈ کٹ کی موجودگی لازمی ہے، جو یہاں بہتر حالت میں پائے گئے۔
دیواروں پر انسانی ڈھانچے، پودوں کے افعال اور کیمیائی فارمولوں کے چارٹس طلبہ کی بصری سیکھنے (Visual Learning) میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
STEAM صرف “Experiment is Better than Reading” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو خود تجربات کرنے کے مواقع فراہم کرنا۔ کیمیکلز اور شیشے کے آلات (Glassware) کی مناسب لیبلنگ اور ترتیب لیب کے نظم و ضبط کی عکاسی کرتی ہے۔ سپیشل سیکرٹری محمد امین اویسی نے پرنسپل استازہ کرام لیباٹری اٹینڈنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر سکول بھی اسی معیار کو اپنائیں گے۔







































Visit Today : 315
Visit Yesterday : 475
This Month : 4988
This Year : 52824
Total Visit : 157812
Hits Today : 2275
Total Hits : 703262
Who's Online : 5




















