ملتان :  اسرائیل و ایران جنگ میں پاکستان اور امریکہ مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی سے پوری دنیا کو عالمی جنگ سے نجات ملی جس کا کریڈٹ بین الاقوامی سطح پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو دیا جا رہا ہے پاکستان اور مسلم اُمہ کے لئے فخر کی بات ہے ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے ایران اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے مدبرانہ کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ پوری قوم حکومت اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے اور ہر گھڑی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے لئے تیار ہے