اولیاء اللہ کا فیض تا قیامت جاری رہے گا: مخدوم سہیل حسن گیلانی
ملتان: درگاہ حضرت اوچ شریف کے سجادہ نشین مخدوم سہیل حسن گیلانی نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کا فیض تا قیامت جاری رہے گا انشاءاللہ ایران سمیت مسلمانوں کو یہودیوں کے مقابلے میں فتح نصیب ہوگی ہم اس کے لئے دعا گو ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت غوث پاک نورانی رحمتہ اللہ علیہ اور مخدوم سید وارث غوث گیلانی کے سالانہ عرس کی اختتامی نشست سے خطاب میں کیا اس نشست کی صدارت درگاہ حضرت غوث پاک نورانی کے سجادہ نشین مخدوم ڈاکٹر غوث عالم گیلانی نے کی جبکہ اختتامی نشست میں صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران الحسن گیلانی ۔وزیراعلی کے سابق مشیر حاجی جاوید اختر انصاری درگاہ حجرہ غوث پاک نورانی کے سجادہ نشین مخدوم غوث عالمین گیلانی۔ بزرگ رہنما مخدوم غوث انور گیلانی مرکزی نعت خوانان ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی لالہ وارث شہزاد ۔چیئرمین ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب چوہدری ابرار حسین۔ سید عبدالقادر گیلانی۔ سید محی الدین گیلانی۔ محمد علی۔ سید وارث گیلانی اور دیگر نے شرکت کی مخدوم سہیل گیلانی نے مزید کہا کہ دین اسلام کی ترویج اور اشاعت میں اولیاء اللہ کا مرکزی کردار ہے انشاءاللہ ہم اولیاء اللہ کے مشن کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے اس موقع پر مخدوم ڈاکٹر غوس عالم گیلانی اور مخدوم عالمین گیلانی نے خصوصی طور پر عالم اسلام میں امن مسلمانوں کی فتح اور پاکستان میں قیام امن کے لیے دعائیں کرائیں.






































Visit Today : 283
Visit Yesterday : 475
This Month : 4956
This Year : 52792
Total Visit : 157780
Hits Today : 2044
Total Hits : 703031
Who's Online : 5




















