شیخ محمد طارق رشید اور سردار شہزاد کریم بھٹی کو عمرہ کی سعادت پر ملتان کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد
ملتان : سابق ایم این اے و مئیر ملتان شیخ محمد طارق رشید ، ڈویژنل صدر ملتان سردار شہزاد کریم بھٹی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر شہر ملتان کے صدر ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان چوہدری زاہد مسعود ،سابق چیئرمین محمد قسور بھٹی سینئر نائب صدر عرفاں خان ،جمیل عباسی ،جنرل سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ نمیر علی نے مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،سردار شہزاد کریم بھٹی اور انکی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، شیخ محمد طارق رشید ،سردار شہزاد کریم بھٹی نے کہا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ توفیق اُسی کی دی ہوئی تھی،سفر خوبصورت تھا جسے اپنی زندگی کا حاصل سمجھتے ہیں ۔اپنے اہل خانہ ،اقربا اور دوستوں کو دعائوں میں یاد رکھا امید ہے کہ سبھی دوست اور اقرباء بھی ہمیں ہمیں اپنی دعائوں میں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ چوہدری زاہد مسعودنے اس خوشی کے موقع پر کہا کہ عمرہ کرنے کی نیک گھڑیاں میری بھی یادوں میں ابھی تازہ ہیں ۔جو سُرور اور سکون قلب ملتاہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔اپنے سینئر دوستوں شیخ محمد طارق رشید ،سردار شہزاد کریم بھٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ عظیم نیکی حاصل کی اُن سے اپیل کروں گا کہ اس پیارے دیس پاکستان کی سلامتی اور سالمیت کیلئے دعاکریں کہ اس کے دشمن اپنے ارادوں میں ناکام ہوجائیں اور ہمارا پاک وطن قائم و دائم رہے۔







































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 475
This Month : 4995
This Year : 52831
Total Visit : 157819
Hits Today : 2331
Total Hits : 703318
Who's Online : 5




















