عید سر پر مگر صحافیوں کو تنخواہیں نہ مل سکیں ، میڈیا ہاؤسز فوری تنخواہیں اور بقایاجات ادا کریں: ایم یو جے
ملتان( صفدربخاری سے) ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) کے صدر احتشام الحق ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر ، نائب صدور شاہد سٹھو ، سہیل نیاز ، فنانس سیکرٹری وسیم شہزاد اور جوائنٹ سیکرٹریز عباس علی ڈوگر ، مکرم علی خان اور ایگزیکٹو ممبران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اور عید سر پر آ چکی ہے لیکن متعدد میڈیا ہاؤسز نے صحافیوں و میڈیا ورکرز کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے قلم مزدوروں کو بچوں کی عید شاپنگ و دیگر اخراجات کے لیے پریشانی کا سامنا ہے ۔ ایم یو جے تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ہاؤسز مالکان سے مطالبہ کرتی ہے کہ صحافیوں اور تمام میڈیا ورکرز کو عید سے قبل فوری طور پر تنخواہیں اور بقایا جات ادا کئے جائیں تاکہ وہ عید کی خوشیاں اچھے انداز میں منا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عید سے قبل تنخواہیں اور بقایاجات ادا نہ کیے گئے تو اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اطلاعات سے رجوع کیا جائے گا اور احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔






































Visit Today : 284
Visit Yesterday : 475
This Month : 4957
This Year : 52793
Total Visit : 157781
Hits Today : 2048
Total Hits : 703035
Who's Online : 6




















