ملتان میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک سیل، دو کو جرمانہ
ملتان : ملتان میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،آبادیوں
میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ بار بار وارننگ کے باوجود پیٹرول ایجنسیوں کو ختم نہیں کیا گیا اس لیے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چوہدری ارشد حمید سندھو نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی ملتان نعمان صدیق کی خصوصی ہدایت پر کریک ڈاؤن کا عمل جاری رکھا جائے گا انہوں نے انتباہ کیا کہ اب صرف پیٹرول ایجنسیوں ہی نہیں بلکہ جو جگہ کے مالکان ہونگے ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج چھٹی کے دن بھی عوام الناس کی خدمت کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں اور فاروق پورہ ، بستی خداداد میں ہم نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ایک منی پیٹرول ایجنسی کو سیل کیا جبکہ 2 کو بھاری جرمانہ کیا ۔ محکمہ سول ڈیفنس اور اس کے جوان عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے تیار رہتے ہیں اور عوام کو بھی چاہیے کہ محکمہ سول ڈیفنس کے جوانوں کے ساتھ تعاون کیا کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور یہ عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے اس موقع پر غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے پر علاقہ کی عوام نے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چوہدری ارشد حمید سندھو کا شکریہ ادا کیا






































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 475
This Month : 5077
This Year : 52913
Total Visit : 157901
Hits Today : 3058
Total Hits : 704045
Who's Online : 13




















