ملتان : چئیر مین ممبر امن کمیٹی تھانہ بوہڑ گیٹ حاجی طاہر حسین بلوچ نمبردار نے کہا ہے کہ ملتان انتظامیہ،پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی بدولت 19 رمضان المبارک سے 21 رمضان المبارک تک حضرت امام علی کے یوم شہادت کے سلسلے میں ہونے والی مجالس عزا اور ماتمی جلوس پر امن ماحول میں منعقد ہوئے جس پر ملتان انتظامیہ،پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطاب کے دوران کیا حاجی طاہر حسین نمبردار چیئرمین ممبر امن کمیٹی تھانہ بوہڑ گیٹ نے مرکزی صدر عزاداری امام حسین جنوبی پنجاب مہر شاہد عباس چاون، نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبرامن کمیٹی کے ممبران ملتان انتظامیہ، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، اسسٹنٹ کمشنر ملتان، آر پی او، سی پی او، سی ٹی او۔ایس پی،ڈی ایس پی ایس ایچ او۔ملتان کارپوریشن واپڈا اور واسا 1122 انتظامیہ کا 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت مولا علیؑ کے موقع پر بہترین انتظامات اور سیکورٹی کے مؤثر اقدامات کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا۔