مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی کا مختلف شخصیات کی وفات پر اظہار تعزیت ,, مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا
ملتان: چیئرمین پاکستان تحریک امن اور سربراہ گیلانی خاندان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی کا مختلف شخصیات کی وفات پر اظہار تعزیت رہائش گاہوں پر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس سلسلہ میں چیئرمین پاکستان تحریک امن اور سربراہ گیلانی خاندان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازی خان کے سابق صدر خواجہ محمد الیاس کے بھائی سابق صدر چیمبر آف کامرس ملتان اور معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی،سابق ایم پی اے اور معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب جاوید اختر انصاری کے بھائی حاجی غلام یاسین انصاری،رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے سسر اور حافظ معین خالد ٹرسٹ کے مرحوم چیئرمین حافظ معین خالد کی وفات پر انکے صاحبزادے حامدمعین الدین سے جبکہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ڈاکٹر مشتاق جہانگیر سے انکے بھائی الطاف ملک کی وفات پر انکی رہائش گاہوں پر گئے اور مرحومین کے لیے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی اور انکے بلندی درجات کے لیے دعاء مغفرت کی اس موقع پر سلمان الحسن گیلانی،عمران الحسن گیلانی،اشرف قریشی،بابر شاہ،ملک محمد اسد اور تابش درانی بھی موجود تھے۔










































Visit Today : 638
Visit Yesterday : 812
This Month : 2974
This Year : 50810
Total Visit : 155798
Hits Today : 3375
Total Hits : 686055
Who's Online : 5






















