پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل،،چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا: شاہد محمود انصاری
ملتان: سول سوسائٹی فورم کے چیف کوآرڈینیٹر و شعور ترقیاتی تنظیم ملتان کے صدر شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات 21 مئی 1951 میں قائم ہوئے تھے، اور آج 75 سال مکمل ہونے پر یہ دوستی وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے۔ یہ تعلقات صرف سرکاری سطح تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں گہری جڑیں رکھتے ہیں۔ “All Weather Friend” اور “Iron Brother” جیسے الفاظ اس رشتے کی گہرائی کو بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑیوں میں چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چاہے 1965 اور 1971 کی جنگیں ہوں یا حالیہ اقتصادی چیلنجز۔ یہ دوستی کوئی وقتی مفاد پر مبنی نہیں بلکہ باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مستقبل کی بنیاد پر قائم ہے۔ اس موقع پر الگ الگ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ ‘ ڈاکٹر ہمایوں شہزاد’ اورنگزیب بلوچ ‘ خواجہ ضیاء صدیقی’ اور ایک احسان خان سدوزئی نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں یہ شراکت داری معاشی، دفاعی، تکنیکی اور ثقافتی میدانوں میں مسلسل مضبوط ہوتی رہی ہے۔ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) اس دوستی کا سب سے بڑا مظہر ہے جو نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی کا ذریعہ بنا بلکہ علاقائی رابطوں کو بھی نئی جہت دی۔ دونوں ممالک اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ آج جب دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے تو پاک چین دوستی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے استحکام اور ترقی کا ضامن ہے۔ یہ رشتہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی مشعل راہ بنے گا۔








































Visit Today : 332
Visit Yesterday : 470
This Month : 11041
This Year : 74760
Total Visit : 179748
Hits Today : 13095
Total Hits : 1107582
Who's Online : 6























