گریجویٹی، پنشن اور رول 17-اے کی بحالی کے لیے ملتان میں احتجاجی ریلی
ملتان: آل پاکستان فیڈریشن اف یونائٹڈ ٹریڈ یونینز (رجسٹرڈ) کے ڈویژنل صدر شیخ محمد اسماعیل، کریم نواز خان جنرل سیکرٹری، وائس چیئرمین ڈویژنل حاجی محمد قاسم، سینیئر نائب صدر ملتان ڈیژن محمد طفیل قریشی ہاشمی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان وسیم اعجاز،عابد حسین چیئرمین ملتان،محمد رمضان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،محمد راشد،عنصر بلوچ صدر ملتان ڈویژن،نوید جوئیہ ،محمد عاطف کاگریجویٹی، پنشن اور رول 17-A کی بحالی کےمطالبہ کے حق میں احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے بنیادی حقوق بحال کیے جائیںگریجویٹی کی مکمل بحالی پنشن کے نظام میں پرانی سہولیات کی واپسی لیو ان کیشمنٹ (Leave Encashment) کی بحالیرول 17-A کی فوری بحالی، جو ملازمین کے خاندانوں کو ملازمت کی سہولت فراہم کرتا تھا مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے پنشن، گریجویٹی اور دیگر مراعات میں کی گئی کٹوتیوں نے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو شدید معاشی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے،مظاہرین نے پنجاب حکومت سے سخت مطالبہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ ملازمین کے بنیادی حقوق بحال کیے جائیں، مظاہرے میں شریک ملازم نے کہا “ہم برسوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں،لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد ہمارے حقوق چھین لیے گئے ہیں۔ رول 17-A کی منسوخی سے ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے۔ حکومت کو فوری طور پر ان مطالبات تسلیم کرنے چاہییں تاکہ ملازمین سکون کا سانس لے سکیں،حکومت کو وفاقی طرز پر 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس سمیت دیگر حقوق دینے چاہییں،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگیں ۔






































Visit Today : 283
Visit Yesterday : 475
This Month : 4956
This Year : 52792
Total Visit : 157780
Hits Today : 2040
Total Hits : 703027
Who's Online : 5




















