تعلیم تربیت تقریبات تفریح کا امتزاج پنجاب کالج
تعلیم تربیت تقریبات تفریح کا امتزاج پنجاب کالج !
تحریر: قاری محمد عبداللہ ۔
تعلیم تربیت تقریبات اور تفریح کا بہترین امتزاج اگر کوئی ہے تو وہ بلا اختلاف و بلا شراکت
غیرے تعلیمی اداروں میں سے صرف پنجاب کالج ہی ہے جو کہ ڈائریکٹر ایڈمن متحرک فعال تجربہ کار سینئر ماہر تعلیم منتظم پروفیسر اسامہ بشیر کی قیادت میں بہترین تعلیمی نظام کے انصرام کا تسلسل روا رکھے ہوئے ہے نہ صرف تعلیم بلکہ تربیت اور تربیت کے ساتھ تفریح کا شاندار سلسلہ جاری ہے ۔ سیمینار تقریبات کانفرنس سیشنز سے لے کر شاندار سپورٹس گالا اس بات کی بہترین غماز ہیں پنجاب گروپ آف کالجز نے ہمیشہ نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں معیار کو برقرار رکھا ہے ۔ علمی سماجی فکری نظریاتی دینی تفریحی تقریبات میں مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات انتظامیہ کے سینئر افسران شہر و ضلع کے حکام بالا بطور مہمان شریک ہوتے ہیں جن کے وسیع تر تجربات مشاہدات ایکسپوژر سے طلبا و طالبات استفادہ کرتے ہیں ۔
سیشن رواں میں ملتان میں موجود پنجاب گروپ آف کالجز کے تمام کیمپس میں انسانی حقوق سیمینار سے لے کر ٹریفک آگاہی سیمینار ، کیرئیر کونسلنگ سیمینار ، ای کامرس آئی ٹی سیمینار ، انسداد کینسر سیمینار ، یکجہتی کشمیر سیمینار ، ریسکیو ایمرجنسی ریسپانس ٹریننگ سے لے کر میگا ایونٹ سپورٹس گالا شامل ہے ۔ جس میں ڈائریکٹر کالجز جناب فرید شریف فاروقی ، سی پی او ملتان جناب صادق ڈوگر ، سی ٹی او ملتان میڈم اظہر کائنات ، اسلامک سکالر سابق وفاقی وزیر جناب سید حامد سعید کاظمی ، سابق سپیکر سابق وفاقی وزیر جناب سید فخر امام ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر جناب عطاء الرحمن ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب عدنان سمیت مختلف افسران بطور مہمان مختلف اوقات میں تشریف لائے جنہوں طلبا وطالبات سے خطابات کے دوران اپنے تجربات کی روشنی میں بہترین راہنمائی کرتے رہے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر اسامہ بشیر کا کہنا ہے کہ ہم نہ صرف معیاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبا وطالبات کی ذہنی فکری استعداد کی تربیت کےلئے بھی سرگرم عمل ہیں۔ ہم وقت اور جدت کے تقاضوں کے مطابق ملک و قوم کا مستقبل تشکیل دینے میں سرگرم عمل ہیں جدت کے حوالے سے ہمیشہ پنجاب کالج ہی پہل کرنے والا ادارہ ہے اب بھی ہم آئی ٹی اور ای کامرس ٹیکنیکل ایجوکیشن میں نیا پہلو سامنے لائیں گے ۔ ہم والدین کی نہ صرف توقعات کو پوار کررہے ہیں بلکہ نئی جہتیں متعارف کروارہے ہیں اور اس سلسلے کو بہترین انداز میں جار رکھیں گے۔







































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 475
This Month : 4995
This Year : 52831
Total Visit : 157819
Hits Today : 2329
Total Hits : 703316
Who's Online : 5




















