ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 35 نشہ کے مریض صحت یاب، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل
ملتان: ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈکے صدر محمدرفیق چوہان،جنرل سیکرٹری چوہدری طارق زمان گجر نے کہا کہ محکمہ پولیس اور سی پی او صادق علی ڈوگر کے خصوصی تعاون سے ادارہ لاوارث بزرگوں کی رہائشگا ہ کے ساتھ ساتھ ادارے میں نفسیاتی اور نشہ کرنے والوں کا علاج محکمہ پولیس لائن کے ماہر ڈاکٹرمحمد حسن اورپروفیسر ڈاکٹر آصف مغل کی زیر نگرانی کیا جاتا ہے یہاں مریضوں کو رہائش کے ساتھ تین ٹائم بہترین کھانا اور اچھی سے اچھی میڈیسن مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کی جاتی ہے۔ادارہ ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی سے نشہ کے 35افراد مکمل صحت یاب ہوکراپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھروں کو چلے گئے مریضوں کے لواحقین نے دل کھول کر ادارہ کے منتظمین کو دعائیں دیں۔ ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری طارق زمان گجر مزید کہا کہ مخلوق خدا کی مدد کرنا عبادت ہے جس کے زریعے حقوق اللہ کے فرائض بھی پورے ہوتے ہیں۔ اس لیے صاحب اسطاعت لوگوں کو چاہیے کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ہم سی پی او صادق علی ڈوگر کے حد مشکور ہیں جن کی انتھک محنت اور تعاون کے ساتھ ادارہ ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر رانا عبدالغفار بھی ہمراہ تھے۔






































Visit Today : 293
Visit Yesterday : 475
This Month : 4966
This Year : 52802
Total Visit : 157790
Hits Today : 2086
Total Hits : 703073
Who's Online : 12




















