ملتان :  پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کی صدارت مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کی مہمان خصوصی چیف آر گنائزر احمد نواز سومرو صوبہ سرائیکستان کے صدر ڈاکٹر مقصود لنگاہ تھے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک اللہ نواز وینس،احمد نواز سومرو،ڈاکٹر مقصود لنگاہ،مہر ربنواز چاون،ملک محمد فہیم ارائیں،محمد صادق خان،محمد اجمل خان بادوزئی نے کہا کہ مادری زبان ہر انسان کا آئینی حق ہے مگر ہمارے حکمرانوں نے مادری زبانوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا زبانیں محبت کا اظہار اور قوموں کی پہچان ہوتی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں سرائیکی سندھی بلوچی پشتون پنجابی پوٹھوہاری اور دیگر زبانوں کو پرائمری سے زریعہ تعلیم بنایا جائے مادری زبانوں میں ہزاروں سالوں کا علم ہوتا ہے اور جن ممالک میں زریعہ تعلیم مادری زبانوں پر مشتمل ہے وہ آج دنیا بھر میں ترقی یافتہ ممالک ہیں انہوں نے کہا کہ جاپان،چائنہ،کوریا،فرانس،جرمنی جیسے ترقی یافتہ ممالک نے اپنی زبانوں کو زریعہ تعلیم و معاش بنایا اور آج وہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ اور بااخلاق اقوام میں شمار ہوتے ہیں مادری زبان میں تعلیم کی وجہ سے بچوں میں زیادہ آگہی ہوتی ہے بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے بڑی بولی جانیوالی سرائیکی زبان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جب تک صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں نہیں آتا اس وقت تک سرائیکی قوم کو حقوق نہیں مل سکتے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی لسانی ثقافتی آئینی سیاسی طور پر ممکن نہیں جب تک تمام اقوام کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسر نہیں ہوتے اس وقت پاکستان کا وفاق عدم استحکام کا شکار ہے جب تک ایک صوبہ پنجاب کی بالادستی کو ختم نہیں کیا جاتا اور پنجاب کو پنجاب تک محدود نہیں رکھا جاتا اس وقت تک دوسری قوموں میں اضطراب اور بے چینی رہے گی وفاق کو متوازن بنانے کے لیے یہ ضروری ہے پاکستان کا استحکام صوبہ سرائیکستان کا قیام لاز م و ملزوم ہے سیمینار میں حلیم خان نیازی،عبدالرشید انصاری،گل محمد انصاری،اشفاق چاون،فیاض ڈاہا،ملک فہیم ارائیں،رانا شکیل احمد،محمد جعفر ارائیں،محمد عرفان وینس،شعیب الرحمن،محمد مکی،فدا حسین بھٹی،اللہ وسایا جمیل،محمد عامر بھٹی،ملک محمد سلیم،محمد عنصر بھٹہ،ارشاد عباسی،محمد طاہر،محمد عدنان،محمد ثقلین،محمد کامران،محمد عباس،محمد رمضان،محمد جہانگیر دیگر نے شرکت کی۔